تلنگانہ

تلنگانہ سکریٹریٹ کی نو تعمیر شدہ عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ

حیدرآباد _ 3 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کی نئی سکریٹریٹ کی عمارت میں آگ لگ گئی جس کا عنقریب افتتاح عمل میں آنے والا ہے۔ عمارت کی پہلی منزل پر آگ لگنے کا واقعہ جمعرات کی رات دیر گئے پیش آیا اور چھت پر دھواں پھیل گیا۔ سرکاری ذرائع نے اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی۔ آگ مبینہ طور پر عمارت کی نچلی منزلوں میں لگی جہاں لکڑی اور پلاسٹک کا سامان رکھا گیا تھا۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔11 فائرانجنوں کو طلب کرکے آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس نے سکریٹریٹ کے آس پاس ٹریفک تحدیدات عائد کیں اور ڈائرکٹر جنرل (فائر سروسز) وائی ناگی مقام واقعہ پرپہنچ گئے۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو اس ماہ کی 17 تاریخ کو نئی سکریٹریٹ کا افتتاح کرنے والے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button