انٹر نیشنل

بریکنگ نیوز- گستاخ مصنف سلمان رشدی پر امریکہ میں قاتلانہ حملہ

نئی دہلی: گستاخ مصنف سلمان رشدی کو جمعہ کو امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک تقریب کے دوران گردن میں چھرا گھونپ دیا گیا۔ 75 سالہ ملعون مصنف کی تحریریں ماضی میں دھمکیوں کا باعث بنی ہیں۔ نیویارک اسٹیٹ پولیس نے چاقو مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ سلمان رشدی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ہاسپٹل لے جایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آور حراست میں لے لیا گیا ۔ اس حملے میں انٹرویو لینے والے ایک شخص کے سر پر معمولی چوٹیں آئیں۔ کچھ تصاویر میں اسٹیج پر ایک بورڈ پر خون کے چھینٹے نظر آئے۔ رشدی حملے کے فوراً بعد فرش پر گر گیا اور حملہ آور کو روک لیا گیا۔حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ( IST 8.30 pm) کے قریب اس وقت ہوا جب رشدی کا خطاب کرنے سے پہلے تعارف کرایا جا رہا تھا۔ نیویارک کے مضافات میں واقع چوٹاؤکا انسٹی ٹیوشن اپنے سمر ٹائم لیکچر سیریز کے لیے جانا جاتا ہے رشدی پہلےبھی وہاں خطاب کرچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button