نیشنل

گینگسٹر عتیق احمد اور اشرف کے قتل پر کپل سبل نے اٹھائے یہ 8 سوال

نئی دہلی _ 17 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) راجیہ سبھا کے رکن و مشہور وکیل کپل سبل نے اترپردیش میں پولیس کی حراست میں گینگسٹر عتیق احمد اور اشرف کے قتل پر 8 سوالات اٹھائے ہیں۔ ہفتے کی رات جب انہیں طبی معائنہ کے لیے لے جایا جا رہا تھا، حملہ آوروں نے میڈیا کی موجودگی میں انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ کپل سبل نے آرٹ آف ایلیمینیشن کے نام سے ٹویٹ کیا اور اس واقعہ پر سوالات اٹھائے۔

کپل سبل نے ٹویٹ کرکے شکوک و شبہات کا اظہار کیا کہ انہیں رات 10  بجے میڈیکل چیک اپ کے لیے کیوں لے جایا گیا؟  کوئی میڈیکل ایمرجنسی نہ ہونے کے باوجود باہر کیوں لایا گیا ؟  متاثرین کو بات کرنے کی میڈیا کو کیوں اجازت دی گئی ؟ ایسے مزید سوالات انھوں نے اٹھائے ہیں

 

کپل سبل نے کہا کہ حملہ آوروں کے ہاتھوں میں مہنگے امپورٹڈ ہتھیار  تھے۔ ایسا لگتا ہے کہ قاتلوں نے فائرنگ کی اچھی تربیت حاصل کی اور تینوں قاتلوں نے ہتھیار ڈال دیے۔ سبل نے اپنے سوالات میں اپوزیشن کی طرف سے اٹھائے گئے شکوک و شبہات کا بھی ذکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button