نیشنل

نریندرمودی کے خلاف قابل اعتراض پوسٹرس 44 مقدمات درج

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض پوسٹرس چسپاں کرنے کے معاملہ میں دہلی پولیس نے قریب 44 مقدمات درج کئےہیں اورچار افراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔ درج کئے گئے جملہ ایف آئی آرمیں 44 مودی کے خلاف پوسٹرس لگانے کے معاملہ میں ہیں۔ پولیس کے مطابق پوسٹرس میں پرنٹنگ پریس کا نام نہیں لکھا گیا اس لیے بڑے پیمانے پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ دیواروں سے 2000 ہزار پوسٹرس ہٹا دیے گئے جبکہ 2000 ہزار پوسٹرس ضبط کرلئے گئے۔ ان پوسٹرس پر ’’مودی ہٹاؤ ملک بچاؤ۔‘‘ نعرہ درج تھا۔ وزیر اعظم مودی کے خلاف یہ قابل اعتراض پوسٹرس دہلی کے مختلف علاقوں میں چسپاں پائے گئے۔ پکڑے جانے والوں میں پوسٹرس منتقل کرنے والی گاڑی کا مالک وشنو اورپرنٹنگ پریس کا مالک بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button