تلنگانہ

افسوسناک خبر _ حیدرآباد کے ٹولی چوکی میں برقی شاک لگنے سے تین نوجوان جاں بحق

حیدرآباد _ 13 اپریل ( اردولیکس) حیدرآباد کے ٹولی چوکی کے پاراماونٹ کالونی میں چہارشنبہ کی رات انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جس میں برقی شاک  لگنے سے تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں دو بھائی اور ان کا ایک دوست بھی شامل ہے جن کی شناخت 19 سالہ انس، 18 سالہ رضوان اور 16 سالہ رزاق کی حیثیت سے ہوئی ہے

 

تفصیلات کے مطابق پیراماؤنٹ کالونی ٹولی چوکی  میں، ایک مکان میں دو بھائی اور ان کا دوست پانی کے سمپ کو  صاف کررہے تھے کہ اچانک سمپ کی موٹر سے برقی رو دوڑ کر پانی میں داخل ہوگئی جس کے نتیجے میں تینوں نوجوان کی  موت ہوگی۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے پر شیخ پیٹ کارپوریٹر فراز   متاثرہ نوجوانوں کے مکان پہونچ گئے اور پسماندگان کو پرسہ دیا ۔

 

بنجارہ ہلز پولیس نے  ایک کیس درج کرکے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کردیا اور تحقیقات کا آغاز کیا ۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button