نیشنل

عتیق احمد کے دوسرے بچوں کا بھی انکاونٹرہوسکتا ہے: پروفیسر رام گوپال یادو

نئی دہلی: سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو نے عتیق احمد اور اشرف کے قتل کو منظم سازش قرار دیا ہے۔ انھوں نے سوال کیا کہ رات 10بجے کون سا میڈیکل ہوتا ہے، یہ سب پہلے کی منصوبہ بندی کا حصہ تھا۔ انہوں نے عتیق احمد کے خاندان کے تعلق سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جس طرح سے عتیق احمد اور اشرف کا قتل ہوا ہے اسی طرح خاندان کے دیگر اراکین پر بھی حملے ہوسکتے ہیں۔انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جانچ کرنے والی ایجنسی صحیح ہوگی تو بڑے بڑے لوگ اس میں پھنسیں گے۔ انھوں نے یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹراترپردیش نے ایوان میں کہا تھا کہ مٹی میں ملا دیں گے اس لئے عتیق کو مارنے والے لوگوں کا کچھ ہونے والا نہیں ہے۔
پروفیسر یادو نے کہا کہ الہ آباد کے لوگوں کا کہنا ہے کہ عتیق کے پانچ بچے ہیں۔ اس میں سے ایک کو پولیس مار چکی ہے۔ جو بقیہ بچے ہیں ان کو بھی کسی نہ کسی بہانے سے مار دیا جائے گا۔ ایس پی جنرل سکریٹری نے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی کہا تھا کہ عتیق کے لڑکے کا قتل ہوسکتا ہے وہ بات سچ ثابت ہوئی اس کا فرضی انکاونٹر کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button