جنرل نیوز

اورنگ آباد سے شروع ہوئی مریم مرزا کی تحریک محلہ محلہ لائبریری پہنچی تلنگانہ کے نارائن پیٹ

لائبریریوں میں رکھیں کروڑوں کتابوں کو بچانا ہے تو ہمیں پرائمری و ہائی اسکول کو بچوں کو کتابوں سے جوڑنا ہوگا.. مرزاعبدالقیوم ندوی 

نارائن پیٹ: 8 نومبر (اردو لیکس) اورنگ آباد مہاراشٹر کے مشہور و معروف سماجی جہدکار، اردو زبان و ادب کے فروغ میں گرانقدر خدمات انجام دینے والے مرزا عبدالقیوم ندوی امریکہ میں مقیم ماہر نفسیات ڈاکٹر محمد قطب الدین کی خصوصی دعوت پر اپنے تین روزہ تعلیمی دورے پر نارائن پیٹ تشریف لائے۔ واضح رہے کہ مرزا عبدالقیوم ندوی کی 12 سالہ دختر مرزا مریم نے اورنگ آباد شہر میں گلی محلوں، جھگیوں جھونپڑیوں کے بچوں میں کتابوں کے تئیں دلچسپی و بیداری کرنے کے لیے ایک تحریک شروع کی ہے جو ملک بھر میں "مریم مرزا محلہ محلہ لائبریری” کے نام سے مقبول ہورہی ہے.. مریم کی یہ تحریک اب ریاست مہاراشٹر سے نکل کر ریاست تلنگانہ کے دو مشہور شہروں میں بھی پہنچ چکی ہے… سال گزشتہ تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکادمی نے "مسکن” /خلوت میں بچوں کے لیے ایک لائبریری شروع کی تھی امسال نارائن پیٹ میں بھی اس تحریک کا تعارف اور یہاں کے اردو اسکولوں طلباء میں کتابوں اور اردو زبان و ادب کے تئیں دلچسپی و بیداری پیدا کرنے کے لیے مرزا عبدالقیوم ندوی تین روزہ دورے نارائن پیٹ پر آئے ہوئے ہیں..

ٹاؤن کے ماڈرن ہائی اسکول کے طلباء سے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے موجود دور میں کتابوں اور مطالعہ کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کو کتابوں سے دوستی کرنا چاہیے اور روزانہ پابندی سے کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہیے اس تقریب میں کی صدارت الحاج خلیل احمد تاج صدر المکہ ایجوکیشن سوسائٹی نے کی۔ انہوں نے شہر میں موجود لائبریریوں اسلامیہ پبلک لائبریری’ نور جہاں لائبریری اینڈ ایجوکیشنل سنٹر مدینہ مسجد ‘ محمد قاسم تاچی لائبریری اینڈ ایجوکیشنل سنٹر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ قوموں اور ملکوں کے تقدیر کے فیصلے اکثر کتب خانوں میں بیٹھ کر کیے جاتے ہیں.. ماڈرن ہائی اسکول کے طلباء میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی سے شائع بچوں کا مقبول رسالہ ماہنامہ بچوں کی دنیا اور ہفتہ تعلیمی انقلاب کی کاپیاں تقسیم کی گئی. جبکہ دوسرا پروگرام گورنمنٹ جونیئر کالج میں منعقدہ کیا گیا جہاں کثیر تعداد میں طالبات موجود تھیں. ان سے خطاب کرتے ہوئے مرزا ندوی نے کہا کہ طالبات کے سامنے اعلی تعلیم کے حصول کے بہت سارے مواقع ہیں اور وہ اپنے پورے اسلامی تشخص و شناخت کے ساتھ اعلی سے اعلی تعلیم حاصل کرسکتی ہیں.اس موقع پر کالج کے لکچرر ودیگر ذمہ داران موجود تھے۔

 

 

مرزا عبدالقیوم ندوی نے شہر میں موجود لائبریریوں کا معائنہ و دورہ کیا جن میں شہر کی قدیم اسلامیہ لائبریری جامع مسجد، نورجہاں بیگم لائبریری مدینہ مسجد، قاسم تاج لائبریری لعل مسجد شامل ہیں..

 

مرزا ندوی کا دورہ نارائن پیٹ کامیاب رہا۔ ہر جگہ مرزا عبدالقیوم ندوی کا استقبال کیا گیا.. طلباء میں بچت کر کتابیں خریدنے کے لیے گلک (گلے) تقسیم کیے گئے اور ڈاکٹر قطب الدین امریکہ کی نارائن پیٹ دورہ پر یہاں بچوں کے لیے کتابوں کی نمائش لگانے کا اعلان کیا گیا.اس موقع پر عبدالقدیر سنڈکے’ ذاکر حسین تاج’ حافظ محمد تقی ‘ صیف تاچی’ غلام محمود’ محمد علی کے علاوہ دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button