تلنگانہ

نواب مکرم جاہ بہادر کی میت کی حیدرآباد منتقلی اور جلوس جنازہ اور تدفین سے متعلق مکمل تفصیلات

حیدرآباد _ 16 جنوری ( اردولیکس) آٹھویں نظام مکرم جاہ بہادر کو چہار شنبہ کے روز بعد نماز عصر مکہ مسجد کے صحن میں واقع آصف جاہی قبروں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ ٹرسٹی مکرم جاہ ٹرسٹ ایم اے فیض خان نے بتایا کہ میت منگل کی شام تقریباً 5 بجے استنبول ترکی سے چارٹرڈ فلائٹ سے آر جی آئی ایئرپورٹ شمش آباد پہنچے گی اور وہاں سے اسے چومحلہ پیلیس منتقل کی جائیگی ۔

فیض خان نے بتایا کہ میت کو چوموہلہ محل میں رکھا جائے گا اور خاندان کے افراد، نظام خاندان سے جڑے مختلف ٹرسٹیوں اور اداروں سے جڑے لوگوں کو منگل کی شام سات بجکر پینتالیس منٹ سے سے نو بجے کے درمیان آخری دیدار کرنے کی اجازت ہوگی۔ اگلے دن عام لوگ چومحلہ محل پہنچکر صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے کے درمیان آخری دیدار کر سکتے ہیں۔ بدھ کو سہ پہر تقریباً 3.30 بجے جلوس جنازہ چومحلہ پیلس سے تاریخی مکہ مسجد تک جائے گا۔ نماز عصر کے بعد نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور میت کو ان کے والد میر حمایت علی خان اعظم جاہ بہادرکی قبر کے پاس سپرد خاک کیا جائے گا۔

مکرم جاہ ہفتے کی شب استنبول میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ ٩٠ برس کے تھے۔

پیر کو ریاستی حکومت کے کئی اعلیٰ عہدیدار بشمول مشیر برائے حکومت برائے اقلیتی امور اے کے خان، ایڈیشنل کمشنر وکرم سنگھ مان اور دیگر عہدیداروں نے چومحلہ پیلیس اور مکہ مسجد کا دورہ کیا اور دونوں جگہوں پر متوقع اجتماع کی سہولت کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button