نیشنل

طیارے میں ایر ہوسٹس کو kiss لینے کی کوشش۔ مسافر گرفتار

ممبئی: طیارے میں سفر کے دوران ایک مسافر نے ایئر ہوسٹس کو چومنے kiss لینے کی کوشش کی جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس مہینے کی چھ تاریخ کو وستارد ایئر لائنز کے طیارے کے ذریعہ مسقط سے ایک مسافر ڈھاکہ کے لیے روانہ ہوا۔

 

 

جمعرات کی صبح کی اولین ساعتوں میں طیارہ ممبئی میں لینڈ ہونے والا تھا کہ اس سے کچھ دیر پہلے ہی طیارے میں سوار مسافر محمد لال نے اپنی سیٹ سے اٹھ کر ایئر ہوسٹس کو لپٹ لیا اور اسے چومنے کی کوشش کی، فوری طور پر مسافرین چوکس ہو گئے اور طیارے کے عملے نے اسے ڈانٹا

 

 

جس پر اس مسافر نے ان کے ساتھ بھی غلط برتاؤ کیا۔طیارہ جیسے ہی ممبئی کے چھترپتی شیواجی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا مسافر کو سیکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا گیا اور اسے پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔

 

 

ایئر ہوسٹس کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کر کے مسافر کو گرفتار کرنے کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا۔ ایئر لائنز نے کہا ہے کہ وہ اپنے مسافر اور عملے دونوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے۔

 

 

کمپنی نے واضح کیا کہ اس طرح کی حرکتیں کرنے والوں کو کسی بھی طرح سے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button