تلنگانہ

پولنگ سے عین قبل رعیتو بندھو کی رقم جاری کرنے کی اجازت۔ بی جے پی اور بی آر ایس کے تعلقات کا ایک بار پھر انکشاف: ریونت ریڈی

حیدرآباد: پردیش کانگرس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں پولنگ سے تین دن قبل رعیتو بندھو کی امداد تقسیم کرنے کی مرکزی الیکشن کمیشن نے اجازت دے دی ہے

 

اس سے ایک مرتبہ پھر واضح ہو گیا ہے کہ بی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان تعلقات ہیں‌ انہوں نے اس سلسلے میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ 15 نومبر کو رعیتو بندوں کی اجازت دینے کی انہوں نے سابق میں خواہش کی تھی لیکن الیکشن کمیشن نے اس کا جائزہ نہیں لیا

 

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اب بی آر ایس کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ریونت ریڈی نے مزید کہا کہ رعیتو بندھو کی وجہ سے کسانوں کو فی کس پانچ ہزار روپے کا نقصان ہو رہا ہے

 

انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ریاست کے چیف الیکٹورل افیسر وکاس راج کانگریسی قائدین کے فون نہیں اٹھا رہے ہیں اور ریاست میں کانگریسی قائدین کے مکانات پر آئی ٹی کے دھاوے کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button