تلنگانہ

تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد _ 11 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کے  صدر بنڈی سنجے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بی آر ایس قائدین نے پولیس سے شکایت کی کہ بنڈی سنجے نے رکن کونسل کویتا کے خلاف نامناسب تبصرہ کیا ہے۔بی آر ایس قائدین کی شکایت کی بنیاد پر  حیدرآباد کی بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن  میں بنڈی سنجے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بنجارہ ہلز پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 354/A، 504، 509 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

 

تلنگانہ ویمنس کمیشن نے بھی  بی جے پی کی ریاستی سربراہ بنڈی سنجے کے ریمارکس پر سنجیدہ نوٹ لیا ہے۔ خواتین کمیشن نے ڈی جی پی کو بنڈی سنجے کی تحقیقات کا حکم دیا جنہوں نے ایم ایل سی کویتا پر نامناسب تبصرہ کیا ۔  خواتین کمیشن نے  بندی سنجے کو شخصی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔ خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سنیتا لکشماریڈی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنڈی سنجے کے تبصرے خواتین کی تذلیل کرنے والے ہیں۔

 

دوسری طرف بی آر ایس پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے بنڈی سنجے کے ریمارکس کے خلاف ریاست بھر میں احتجاج کر رہے ہیں۔ بندی سنجے کا پتلہ جلایا گیا ۔ اور کویتا سے  معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ بی آر ایس قائدین نے بنڈی سنجے کے خلاف ایس آر نگر پی ایس میں شکایت درج کرائی۔ وزراء ستیہ وتی راٹھور اور سبیتا اندرا ریڈی نے گورنر تملی سائی سے مطالبہ کیا کہ وہ بنڈی سنجے کے تبصروں کا جواب دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button