جنرل نیوز

آرمور جمعیت علماء کے وفد نے سڑک حادثہ میں زخمی حافظ لئیق خان صاحب صدر جمعیت علماء ضلع نظام آباد سے ملاقات کی

آرمور : 24/ ڈسمبر ( محمد سیف علی کی رپورٹ ) حافظ جناب شیخ ابراہیم صاحب صدر جمعیت علماء ہند آرمور کی قیادت میں جمعیت کے ایک وفد نے کل شام حافظ لئیق خان صاحب صدرِ جمعیت علماء ہند ضلع نظام آباد کی رہائش گاہ پہنچکر ملاقات کرتے ہوئے انکی عیادت کی۔

 

واضح رہے کہ تین دن قبل حافظ لئیق خان صاحب صدر جمعیت علماء ضلع نظام آباد دیگر علماء کے ہمراہ اپنے ایک نجی مسئلہ کے تحت ریاست کرناٹک کے بیجاپور گئے ہوئے تھے واپسی کے دوران گلبرگہ پر دیر رات انکی کار ایک سڑک حادثہ کا شکار ہوگئی تھی۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن چوٹیں آئیں۔ اس موقع پر آرمور جمعیت علماء کے وفد نے موصوف سے حادثہ کے متعلق تفصیلی جانکاری حاصل کی اور جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

اس موقع پر جناب مصعیب خان صاحب محفل ھوٹل نظام آباد، جناب یوسف صاحب خازن، میر رحمت علی ماجد صاحب سابقہ ایم پی ٹی سی، جناب سلیم صاحب، مولانا اسحاق صاحب مظاہری نائب معتمد، محمد رضوان معاون خازن، جناب عبد الصمد، صحافی احباب جناب سید ظفر علی صاحب، حامد علی صاحب، سیف علی صاحب اس وفد میں شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button