تلنگانہ

وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے جگتیال بند سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے _ معطل سب انسپکٹر انیل کا بیان _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 12 مئی ( اردولیکس ) بس میں سیٹ کے مسئلہ پر ہونے والے جھگڑے کے بعد برقعہ پوش نوجوان لڑکی پر طمانچہ رسید کرنے والے معطل شدہ سب انسپکٹر انیل نے آج پہلی مرتبہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اس معاملے میں اپنے آپ کو بے قصور قرار دیا۔ اور کہا کہ تین دن قبل پیش آئے واقعہ کے بعد بعض مفاد پرست عناصر ، سیاسی جماعتیں اور تنظیمیں ان کے نام پر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں

اسی کوشش کے ایک حصہ کے تحت بعض تنظیموں نے 13 مئی کو جگتیال بند منانے کا اعلان کیا ہے معطل سب انسپکٹر انیل نے واضح کیا کہ ان تنظیموں کے بند سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے اور کوئی بھی بند میں حصہ نہ لیں۔ انہوں نے کہا ان کے خلاف جو کارروائی کی گئی ہے وہ اسے قانونی طور پر سامنا کریں گے۔

واضح رہے کہ اس واقعہ کے بعد سب انسپکٹر انیل کی معطلی کے خلاف آج وی ایچ پی اور بجرنگ دل کی مقامی یونٹ نے کل ہفتہ کو جگتیال بند منانے کا اعلان کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button