تلنگانہ

تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق رکن پارلیمنٹ ایم اے خان کانگریس سے مستعفی

حیدرآباد 26 اگست ( اردولیکس ) تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر  وسابق رکن راجیہ سبھا ایم اے خان کانگریس سے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے اپنے استعفی کا مکتوب سونیا گاندھی کو روآنہ کردیا۔

اپنے استعفی کے مکتوب میں ایم اے خان نے کہا کہ راہول گاندھی کے غلط فیصلوں سے ہی پارٹی کو نقصان پہنچا ہے۔ راہول گاندھی نے پارٹی میں جواہد ہی نظام کوختم کر دیا ہے ۔ جن ریاستوں میں پارٹی کو شکست ہوئی اس کا بھی محاسبہ نہیں کیا گیا اور جن ریاستوں میں انتخابات ہونے والے ہیں ان کی کوئی موثر حکمت عملی تیار نہیں کی گئی ہے ۔

 

طویل عرصہ تک کانگریس سے وابستگی کے بعد مستعفی ہونے پر انہیں افسوس ہے مگر اس کے سواۓ کوئی راستہ نہیں ہے ایم اے خاں طویل عرصہ تک آندھرا پردیش کانگریس سیوا دل کے صدر اورمختلف عہدوں پر فائز رہے ۔ وہ سیٹ ون صدرنشین بھی رہے ۔ سابق چیف منسٹر ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی نے انہیں راجیہ سبھا رکن نامزد کیا۔سونیا گاندھی نے انہیں دوسری میعاد کیلئے راجیہ سبھا رکن بنا یا وہ راجیہ سمجھا میں پارٹی وہپ کی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ ایم اے خاں غلام نبی آزاد کے حامیوں میں شمار کئے جاتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button