نیشنل

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ڈرگس کیس سے بچانے 25 کروڑ روپے کا کیا گیا تھا مطالبہ _ سمیر وانکھیڑے کے خلاف مقدمہ درج

ممبئی _ 13 مئی ( اردولیکس ڈیسک) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ڈرگ آن کروز جہاز کیس میں بچانے کے لئے اس وقت کے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے 25 کروڑ روپے رشوت طلب کی تھی سی بی آئی کو اس بات کا پتہ چلنے کے بعد سمیر وانکھیڑے کے خلاف رشوت ستانی کا ایک مقدمہ درج کیا ہے

ممبئی کے سمندر میں کروز میں ہوئی پارٹی میں این سی بی کے عہدیداروں نے دھاوا کرتے ہوئے ڈرگس استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان اور دیگر کو گرفتار کیا تھا ان کی گرفتاری کا معاملہ 2021 میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

ابتدائی طور پر اس کیس کی جانچ این سی بی ممبئی کے اس وقت کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کی قیادت میں ہوئی تھی۔ تاہم، آریان خان کو اس معاملے میں ملوث کرنے سے بچانے کے لئے  سمیر وانکھیڑے نے 25 کروڑ روپے کی رشوت طلب کی تھی

جس پر سی بی آئی نے ح سمیر وانکھیڑے اور چار دیگر کے خلاف مبینہ طور پر 25 کروڑ روپے کی رشوت طلب کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ سی بی آئی حکام نے کہا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ انہوں نے 50 لاکھ روپے بطور ایڈوانس بھی لئے ہیں۔ جس کے بعد سی بی آئی نے ممبئی، دہلی، رانچی اور کانپور میں 29 مقامات پر تلاشی لی گئی۔

2 اکتوبر 2021 کو جب ایک کروز جہاز میں منشیات برآمد ہوئی تو سمیر وانکھیڑے کی قیادت میں حکام نے کل 20 افراد کو گرفتار کیا تھا ۔ آریان خان ان میں سے ایک ہے۔ تاہم اس وقت زوال ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کے خلاف یہ الزام لگایا گیا تھا کہ آریان خان سمیت کئی لوگوں کو منشیات کے ایک کیس میں گرفتار کیا گیا  اور انہیں پیسوں کے عوض بلیک میل کیا گیا تھا اور انہوں نے جعلی کاسٹ سرٹیفکیٹ کے ساتھ نوکری حاصل کی تھی۔ نتیجے کے طور پر، این سی بی نے انہیں اسی سال 6 نومبر کو اس کیس کی تحقیقات سے ہٹا دیا تھا اور سمیر وانکھیڑے پر لگے الزام کی سی بی آئی سے تحقیقات کرانے کا اعلان کیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button