نیشنل

تامل ناڈو میں 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں _ ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک

نئی دہلی _ 3 جنوری( اردولیکس) ریاست تمل ناڈو کے کڈلور ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ترچی چنئی قومی شاہراہ پر ویپور میں منگل کی صبح 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی موت ہوگئی۔ دو پرائیویٹ بسیں، دو لاریاں اور دو کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثہ میں کار میں سوار پانچ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مرنے والوں کی تفصیلات معلوم نہیں ہیں۔ حادثے میں کار کو بری طرح نقصان پہنچا اور کار ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی جس میں نعشیں پھنس گئیں۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم کی مدد سے نعشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔ تاہم کار کی آر سی بک کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ننگنالور، چنئی سے ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button