نیشنل

بیٹی کی پیدائش پر خوش باپ نے ہاتھی پربٹھا کر نکالا جلوس

ممبئی:مہاراشٹر کے کولہاپور میں لڑکی کی پیدائش پر ایک باپ نے جشن منایا، باپ نے اپنی بیٹی کو ہاتھی پر بٹھا کر جلوس نکالا۔

ان کے خاندان میں 35 سال بعد بیٹی کی پیدائش پریہ خاندان خوشی سے سرشارہوگیا۔ گریش پاٹل کے 5 ماہ قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ پاٹل اوران کی بیوی نے اپنی بیٹی کا نام ایرا رکھا ہے۔ بچی کو جنم دینے کےبعد جب پہلی مرتبہ پاٹل کی بیوی جب بیٹی کو لے کراپنے شوہر کے گھر پہلی مرتبہ جارہی تھی تو پاٹل نے اپنی بیٹی کے استقبال کیلئے شاندارتقریب کا اہتمام کیا۔

اس نے ڈھول تاشوں کی گونج میں اپنی بیٹی کو ہاتھی پر بٹھا کرجلوس نکالا۔ ایک ایسے وقت جبکہ لڑکیوں کی پیدائش پر بعض افراد ناراضگی کا اظہارکرتے ہیں ایسے میں تمام گوشوں سے پاٹل کی ستائش کی جارہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button