انٹر نیشنل

مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد

ریاض ۔ کے این واصف 

 

مسجد نبوی مین ماہ رمضان مین شروع ہوئے زائرین کے کثیر تعداد کی حاضری کا سلسلہ اب تک جاری ہے ۔مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ دو ہزار 793 زائرین اور نمازیوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔ سعودی خبررساں ادارے “ایس پی اے” کے مطابق مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے ایک ہفتے کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔

 

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 4 لاکھ 7 ہزار 958 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔ اسی طرح ریاض الجنہ میں دولاکھ 33 ہزار 51 زائرین نے نماز ادا کی۔ اس میں ایک لاکھ 13 ہزار 73 مرد اور ایک لاکھ 19 ہزار 984 خواتین شامل ہیں۔ انتطامیہ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 13 ہزار 604 معمر اور معذور افراد ان کے لیے مختص خدمات سے فائدہ اٹھایا۔ متعدد زبانوں میں ترجمے کی خدمات سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 422 رہی۔

 

مسجد نبوی کی لائبریری میں دستیاب علمی خدمات سے 11 ہزار 51 افراد مستفید ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button