جنرل نیوز

نارائن پیٹ کی ہمہ جہت ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات کی 23 فروری کو تہنیتی تقریب

نارائن پیٹ: 20 فروری (اردو لیکس) نارائن پیٹ ٹاون میں نارائن پیٹ کی ہمہ جہت ترقی میں نمایاں رول اداکرنے والی سیاسی وسماجی شخصیات کی تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ حیات میڈیکل ریلیف فاونڈیشن آف امریکہ اور امریکن فریڈیشن آف مسلمز آف انڈین ورجن یوایس اے کے اشتراک سے امریکن فریڈیشن آف مسلمز آف انڈین ورجن یوایس اےکے سابق صدر ڈاکٹر محمد قطب الدین کی انڈیا آمد کے موقع اس پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

 

یہ پروگرام 23 فروری بروز جمعرات 11 بجے دن نارائین پیٹ ٹاون کے ایس آر گارڈن فنکشن ہال ماڈرن ہائی اسکول روڈ میں منعقد کیا جائیگا۔عالمی ماہر نفسیات ڈاکٹر محمد قطب الدین کا تعلق نارائین پیٹ سے ہے اور وہ ضلع بنانے کی تحریک میں پیش پیش رہے ہیں۔ اسی لے انہوں نے نارائین پیٹ ضلع بننے کے بعد نارائن پیٹ کی جامع ترقی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی وسماجی شخصیات کی تہنیتی تقریب کا انعقاد کررہے ہیں۔

 

 

نارائین پیٹ کے رکن اسمبلی ایس راجندر ریڈی ، بی جے پی کے سینئر لیڈر ناگوراو ناماجی کے بشمول دیگر سیاسی وسماجی و صحافیوں کے علاوہ اس تقریب میں بلدیہ کی صدرنشین و تمام اراکین بلدیہ اور حالیہ دنوں میں فلکیاتی ریاضی میں پی ایچ ڈی ایوارڈ حاصل کرنے والے نارائین پیٹ کے قابل اسکالر و اسسٹنٹ پروفیسر گرونانک یونیورسٹی حیدر آباد جناب ڈاکٹر حبیب الرحمن ولد فتح محمدپلہ کو بھی تہنیت پیش کی جائیگی۔ ڈاکٹر محمد قطب الدین نے ایک پریس نوٹ میں اس پروگرام کے مقصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ خالص غیر مذہبی اور غیرسیاسی پروگرام ہے۔ جو تمام پارٹیوں کے قائدین اور ٹاون کے تمام سماجی قائدین بلاتقریب مذہب ایک جٹ کرتے ہوئے نارائن پیٹ کی ترقی پرانہیں خراج تحسین پیش کرنا اور ہمت افزائی کےلے تہنیت پیش کی جارہی ہے۔

 

تقریب کے اختتام پر شرکائے تقریب کے لے طعام کا بھی انتظام کیا گیا۔ جناب عبدالسلیم ایڈوکیٹ’ امیر الدین ایڈوکیٹ’ ڈاکٹر تبریز حسین تاج ودیگر ذمہ داران جلسہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پروگرام میں شرکت فرمائیں۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button