اسپشل اسٹوری

تلنگانہ ایڈیشنل کلکٹرنے سرکاری ہاسپٹل میں دیا بچہ جنم

حیدرآباد: سرکاری ہاسپٹلس میں زچگیوں کو فروغ دینے اور اس سلسلہ میں خواتین میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے تلنگانہ کے ضلع مُلگ کی ایڈیشنل کلکٹر (لوکل باڈیز)ترپتی نے پیر کی شب گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں زچگی کروائی، انھوں نے ایک صحت مند بچہ کو جنم دیا۔اس طرح انہوں نے ثابت کردیا کہ تلنگانہ کے نگہداشت صحت نظام میں ہونے والی ماوں کا بھروسہ ہونا چاہئے۔ضلع کلکٹر بھویش مشرا کی بیوی ترپتی کو کل دوپہر درد کی شکایت پر سرکاری ہاسپٹل میں داخل کروایا گیا۔دونوں ماں اور بچہ کی حالت مستحکم ہے۔آئی اے ایس جوڑا، اپنے اس قدم کے ذریعہ ضلع کے عوام کے لئے رول ماڈل بن گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button