تلنگانہ

عادل آباد پولیس نے ملعون راجہ سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا _ جمعیتہ علماء ہند کی شکایت پر کارروائی

عادل آباد میں بھی جمعیتہ علماء ہند اور مختلف سیاسی پارٹیوں کی نمائندگی پر ملعون راجہ سنگھ پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں جمعیتہ علماء ہند عادل آباد کے ذمہ داران ضلع صدر حافظ ابوبکر حامد اور ٹاؤن صدر مولانا محمد اسلم نہدی نے جمعیتہ کے دیگر ذمہ داران حافظ شیخ احمد،مولانا اسلم ندوی،حافظ شعیب فیصل کے ہمراہ پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے تفصیلات سے واقف کروایا۔مولانا اسلم نہدی نے ملعون کے خلاف عادل آباد پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے پر پولیس سے اظہارِ تشکر کیا اور شہریان عادل آباد کو صبر تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق عادل آباد پولیس نے مختلف سیاسی جماعتوں مجلس اتحاد المسلمین،ٹی آر ایس اور کانگریس کی جانب سے ملعون راجہ سنگھ کے خلاف پولیس میں دی گئی شکایات کو یکجا کرکے جمعیتہ علماء ہند کی شکایت کو آگے رکھتے ہوئے مقدمہ درج کیا ہے۔جبکہ ماباقی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو گواہ کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button