نیشنل

ملعون راجہ سنگھ کے خلاف پی ڈی ایکٹ، گستاخ منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن کا روڈی شیٹر، ایک سال جیل میں رہنا پڑسکتا ہے

حیدرآباد: بی جے پی کے معطل شدہ رکن اسمبلی گستاخ راجہ سنگھ کو حیدرآباد پولیس نے پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتارکیا ہے۔ پولیس کے مطابق راجہ سنگھ لودھا عرف راجو سنگھ عرف راجہ سنگھ منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن کا روڈی شیٹرہے۔ اسے پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتارکیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گستاخ راجہ سنگھ کو پولیس نے شان رسالت صلعم میں گستاخی پردو روز پہلے گرفتارکیا تھا تاہم اس کی ضمانت منظورہوگئی جس کے بعد پولیس نے اس کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کاروائی کی راجہ سنگھ کو کم از کم ایک سال جیل میں رہنا پڑسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button