نیشنل

دہلی میں آلودگی کی وجہ سے اسکولوں کو تعطیلات

نئی دہلی _ 4 نومبر ( اردو لیکس) قومی دارالحکومت دہلی میں فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے۔ لوگ ہوا کے معیار دن بہ دن گرنے سے پریشان ہیں۔ اس پس منظر میں دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال نے ایک اہم فیصلہ لیا۔جس کے تحت پرائمری اسکولوں کو کل ہفتہ سے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آلودگی کم ہونے تک اسکول بند رہیں گے۔ کیجریوال جنہوں نے پنجاب کے چیف منسٹر بھگونت مان کے ساتھ میڈیا سے بات کی، اس سلسلے میں فیصلہ کا اعلان کیا۔ حکومت نے پرائمری اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے اور پانچویں سے آٹھویں جماعت کے طلباء کے لیے آوٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 

کیجریوال نے کہا کہ وہ دہلی میں طاق اور جفت پالیسی کو لاگو کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں کیونکہ فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے اس تنقید کا بھی جواب دیا کہ فضائی آلودگی کی ذمہ دار پنجاب کی سابق حکومت ہے۔ کیجریوال نے واضح کیا کہ اے اے پی حکومت کے قیام کو 6 ماہ ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں کسانوں کو کھیتوں میں آگ لگانے سے روکا جائے گا جس سے آلودگی بڑھ رہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button