تلنگانہ

سکیش چندرشیکھر سے میں ناواقف ہوں : بی آرایس رکن کونسل کویتا

بی آر ایس کے خلاف جانبدارمیڈیا اداروں کا بے بنیادپروپیگنڈہ :کے کویتا

مختلف حربوں کے ذریعہ بہتان طرازیوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا

سکیش چندرشیکھر سے میں ناواقف ہوں۔ بی آرایس ایم ایل سی

 

 

حیدرآباد:13 اپریل ( اردولیکس) گزشتہ چند دنوں سے کچھ جانبداری پرمبنی میڈیا ادارے جان بوجھ کر تلنگانہ حکومت، بی آر ایس پارٹی اور سب سے اہم میرے خلاف جھوٹی خبریں اور جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں ۔ جس کامقصدایک مخصوص پروپگینڈہ کے تحت حکومت کی نیک نامی اورریاست کی فلاحی اسکیمات پر روک لگانا ہے۔ رکن تلنگانہ قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا نے ٹوئیٹر پر ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ بی آر ایس پارٹی کی مقبولیت اور کے سی آر کی قومی سطح کی سرگرمیوں کا سیاسی طور پر سامنا کرنے کی ہمت نہ ہونے کی وجہ سے تلنگانہ کے مخالفین میڈیا اداروں کو اندھیرے میں رکھ کر اخبارات،نیوز چینلز،سوشیل میڈیاو دیگر کا استعمال کرتے ہوئے پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور جان بوجھ کر بی آر ایس پارٹی کے خلاف الزامات عائد کرتے ہوئے بے بنیاد پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں۔ ایک مالی مجرم، ایک گمنام خط جاری کرنا، بی جے پی رکن اسمبلی رگھو نندن را ءوکا مرکزی الیکشن کمیشن کو مکتوب، ایم پی اروند بی جے پی کے ٹول کٹ کے حصے کے طور پر سوشل میڈیا پر پروگرام کو متاثر کرنے کے لئے کام کرنا ایک منصوبہ ہے۔ میں سکیش چندر شیکھر سے نا واقف ہوں۔ میں یہ بھی نہیں جانتی کہ وہ کون ہے۔ لیکن حقائق کی پرواہ کئے بغیر کچھ میڈیا ادارے جھوٹی خبریں شائع کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جارہے ہیں اور غیر معمولی جوش و خروش دکھا رہے ہیں ۔

 

کویتا نے بتایاکہ تاحال ان عناصر نے جلد بازی سے کام لیتے ہوئے مجھے گھیرنے کی کوشش کی ۔ اب ایک بار پھر وہ مبینہ ملزم سکیش کا استعمال کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت، ٹی آر ایس پارٹی، کے سی آر اور ان کے ارکان خاندان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ یہ سب سے زیادہ تکلیف دہ ہے کہ صحافی اس شعبہ اور اس کے تقاضوں پر عمل نہیں کررہے ہیں ۔ تلنگانہ کے سماج کو اس بات کا احساس ہونا چاہئے کہ میڈیا تنظیمیں میں بھی سیاسی ایجنڈہ کا حصہ بن رہی ہیں اور انتخابی سال میں بی آر ایس پارٹی کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلا رہی ہیں ۔ تلنگانہ کے عوام عقل مند اور باشعور ہیں جو جانتے ہیں کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کیا ہے ۔ سچائی کو استقامت سے جانا جاتا ہے ۔ تلنگانہ کا معاشرہ ان لوگوں کو یقینی طور پر باہر پھینک دے گا جو جھوٹے پروپیگنڈے کو پھیلا رہے ہیں بی آر ایس حکومت جس نے تلنگانہ کو تمام شعبوں میں ملک میں سب سے آگے رکھا ہے، یہ کے سی آر کی سیاسی بصیرت اور دوراندیشی کا نتیجہ ہے ۔ کچھ میڈیا اداروں نے مجھ پر کیچڑ اچھالنے کو اولین ترجیح دی ہے تاہم میری بے گناہی ان تمام سیاسی وجانبداری پرمبنی صحافتی ہتھکنڈوں کوناکام بنادے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button