نیشنل

بیجاپور میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں مجلس کے دو امیدوار کامیاب

حیدرآباد _ 31 اکتوبر ( اردولیکس) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے کرناٹک کے وجئے پورہ (بیجاپور) میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں دو حلقوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ مجلس  کے دو خاتون امیدوار صوفیہ عبدالرحمن وٹی اور رضوانہ قیصر حسین انعامدار نے بالترتیب وارڈ نمبر 25 اور 28 سے کامیابی حاصل کی۔بیجاپور میونسپل کارپوریشن انتخابات   کے  35 حلقوں  میں سے 4 حلقوں میں مجلس نے اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے آج انتخابات کے نتائج جاری ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button