تلنگانہ

تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں دو لڑکیاں ندی میں ڈوب گئیں

جڑچرلہ _ 25 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں ندی عبور کرنے کے دوران دو لڑکیاں پانی میں بہہ گئیں۔ مقامی نوجوانوں نے کافی تلاش کے بعد ان دونوں کی نعشوں کو باہر نکالا۔

 

یہ افسوسناک حادثہ منگل کو  محبوب نگر ضلع کے جڑچرلہ منڈل کے  کونڈیڈو گاؤں کے مضافات میں پیش آیا جہاں دو نوجوان لڑکیاں  زرعی کام کے لیے اپنے کھیت جا رہی تھیں ندی  عبور کرتے ہوئے پانی کے تیز بہاو میں حادثاتی طور پر ہلاک ہو گئیں۔ مرنے والوں کی شناخت انوشا اور سواتی  کی حیثیت سے ہوئی ہے

 

واضح رہے کہ گذشتہ چند دن سے جاری شدید بارش کی وجہ سے تالاب اور ندیاں بہنے لگے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button