تلنگانہ

نظام آباد شہر کے عازم حج میر فرحت علی کا مسجد نبوی شریف مدینہ منورہ میں سانحہ ارتحال 

نظام آباد 24/ مئ( محمد یوسف الدین خان) تلنگانہ کے شہر نظام آباد کے عازم حج جناب میر فرحت علی موظف انجینئر پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ نظام آباد ولد جناب میر حثمت علی کا آج نماز تہجد کی ادائیگی کے بعد مسجد نبوی شریف مدینہ منورہ میں قلب پر حملہ کے باعث بعمر (61) سال داعی اجل کو

لبیک کہا وہ نماز تہجد کی ادائیگی کے بعد نماز فجر کی ادائیگی کے لئے مسجد نبوی میں منتظر تھے اس دوران قلب پر حملہ کے باعث وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں میر فرحت علی جو 16/ مئ کو تلنگانہ ریاستی حج کمیٹی کے ذریعہ جنکا کور نمبر 0-2-877-TSFاپنی اہلیہ محترمہ کے ہمراہ عازم حج کےلئے مدینہ منورہ پہنچے تھے روضہ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم پر زیارت و مسجد نبوی شریف میں نمازوں کی ادائیگی و ذکر عبادات میں مصروف عمل تھے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان ،دو دختران شامل ہیں وہ سابق ڈپٹی مئیر نظام آباد میر مجاز علی کے بھتیجے اور میر ارشاد علی سمیر کارپوریٹر ڈیویژن مجلس ،

میر ماجد علی سابقہ اہم پی ٹی سی ارمور کے بھائی ہوتے تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button