انٹر نیشنل

مسجد نبوی شریف میں ایک ہفتے میں نمازیوں کی تعداد 62 لاکھ سے زیادہ

ریاض ۔ کے این واصف

شہر نبی کریم مدینہ منورہ میں رمضان اور ربیع الاول کے علاوہ ان دنوں بھی زائرین کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہاہے۔ سعودی عرب میں حرمین شریفین کی نگہداشت پر مامور ادارے نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 60 لاکھ سے زیادہ افراد نے مسجد نبوی مدینہ منورہ میں نمازیں ادا کیں۔

 

خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس سے پہلے والے ہفتے کے مقابلے میں نمازیوں کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ ہفتے مسجد نبوی میں نمازیں ادا کرنے والوں کی تعداد 62 لاکھ 52 ہزار 97 ریکارڈ کی گئی۔ ریاض الجنہ میں ایک لاکھ 34 ہزار547 افراد نے سکون و اطمینان سے عبادت کی جبکہ 4 لاکھ 93 ہزار 147 نے گزشتہ ہفتے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔

 

مسجد نبوی میں مختلف اداروں کی غیر معمولی خدمات کے ساتھ نمازیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ مسجد نبوی میں پانچ مقامات پر زائرین کو دینی آگہی مختلف زبانوں میں فراہم کی جاری ہے۔ گیٹ نمبر 336، 328 ، 364، 301 اور 316 پر چوبیس گھنٹے دینی آگہی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button