جنرل نیوز

مفتی محمد محبوب خان حسامی صدر قاضی نظام آباد مقرر 

حکومت تلنگانہ کی باقاعدہ منظوری۔ وقف بورڈ چیرمین اور سی ای او نے نکاح نامہ کی بک لیٹ حوالے کی 

نظام آباد:15/ نومبر (اردو لیکس )حکومت تلنگانہ نے مفتی محمد محبوب خان حسامی کو صدر قاضی نظام آباد مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے احکامات کی اجرائی کے بعد چیرمین وقف بورڈ مسیح اللہ خان اور سی ای او کی جانب سے مفتی محمد محبوب خان کو نکاح کے تمام سیاہ جات (دستاویزات) نکاح نامہ کی بک لیٹ حوالے کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اورصدر قاضی نظام آباد کی حیثیت سے خدمات کا آغاز کرنے کے سلسلہ میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مفتی محمد محبوب خان حسامی نے 2015 ء میں مولانا عاقل حسامی مرحوم کے مدرسہ دارالعلوم سے عالم کورس کی تکمیل کی جبکہ 2016 ء میں مفتی کورس کی تکمیل کی ہے۔ محمد محبوب خان حسامی عالم و مفتی ہے فی الوقت مسجد انیس ہاشمی کالونی میں امام و خطیب اور مدرسہ انوارالمدارس کے شعبہ عا لمیت میں استاد کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مفتی محبوب خان کو صدر قاضی نظام آباد کی حیثیت سے مقرر کرتے ہوئے جنوری 2022 ء میں ہی حکومت کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے لیکن نظام آباد معین الدین حسن نے ہائی کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے حکومت کے احکامات پر حکم التواء حاصل کیا تھا جس کے خلاف مفتی محمد محبوب خان نے ہائی کورٹ سے رجوع ہونے پر نظام آباد معین الدین حسن کے حکم التواء کو 13/ ستمبر 2022 ء کو کالعدم قرار دیا گیا۔ معین الدین حسن نے ڈبل بنچ سے رجوع ہوتے ہوئے اپیل دائر کی لیکن 14/ نومبر 2022 ء کوہائی کورٹ ڈبل بنچ نے بھی نائب قاضی معین الدین حسن کی اپیل کو کالعد م قرار دے دیا۔ اس طرح مفتی محمد محبوب خان حسامی باقاعدہ طور پر نظام آباد کے صدر قاضی کی حیثیت سے نکاح کے تمام امور کی تکمیل انجام دینے کیلئے تیار ہے۔ عنقریب نظام آباد میں مفتی محمد محبوب خان کی جانب سے صدر دارالقضات (صدر قاضی دفتر) کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جہاں پر مسلمان رجوع ہوتے ہوئے نکاح کے تمام امور کی باقاعدہ طور پر تکمیل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے مفتی محمد محبوب خان حسامی کے فون نمبر 9700438485 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button