نیشنل

وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل-حماس تنازعہ پر ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی سے بات کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر لو  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر  ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ فون پر بات کی۔دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کے مشکل حالات اور اسرائیل-حماس تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا۔

 

وزیر اعظم نے دہشت گردی کے واقعات، تشدد اور شہریوں کی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسرائیل-فلسطین مسئلہ پر ہندوستان کے دیرینہ اور مستقل موقف کو دہرایا۔صدر رئیسی نے صورتحال کے بارے میں اپنے خیالات شیئر کیے۔

 

دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کو روکنے، انسانی امداد کو جاری رکھنے اور امن و سلامتی کو جلد بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔رہنماؤں نے کثیر جہتی دو طرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا بھی مثبت طریقے سے جائزہ لیا۔ انہوں نے علاقائی روابط کو بہتر بنانے کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ پر توجہ اور ترجیح دینے کا خیرمقدم کیا۔

 

فریقین نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام میں مشترکہ دلچسپی کے پیش نظر ایک دوسرے کے رابطہ میں رہنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button