جنرل نیوز

"مکتب منی”عادل آباد کے طلباء و طالبات کا دلچسپ تعلیمی مظاہرہ کا انعقاد ۔ 5 بچوں کو ناظرہ قرآن کی تکمیل پر اعزازی سند سے نوازا گیا ۔ حافظ شیخ بشیر احمد

عادل آباد۔8/مارچ(اردو لیکس)حافظ و قاری شیخ بشیر احمد امام و خطیب مسجد منی کی اطلاع کے مطابق شہر مستقر عادل آباد کے سلم علاقے محلہ گاندھی نگر میں واقع مسجد منی میں قائم "مکتب منی”میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو تجوید کے ساتھ ناظرہ قرآن کی تعلیم کے ساتھ،احادیث اور اسلامک جنرل نالج،صبح و شام کی مسنون دعائیں ترجمہ کے ساتھ ساتھ اردو لکھنا اور پڑھنا بھی سکھا یا جاتا ہے وہیں سنت کے مطابق نماز کا عملی طریقہ کار و نماز جنازہ اور میت کو نہلانے کا طریقہ بھی سکھلایا جاتا ہے۔

 

حافظ شیخ بشیر احمد نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ بموقع شب برأت بروز منگل 7/مارچ کو ہر سال کی طرح اس سال بھی بچوں کے سرپرستوں کی موجودگی میں سالانہ تعلیمی مظاہرہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر "مکتب منی”کے طلباء و طالبات نے قرآن کریم کی تلاوت اور حمدو نعت اور اسلامک جنرل نالج کا بہترین اور دلچسپ مظاہرہ کیا۔جو کہ متاثر کن رہا۔اس موقع پر 5 بچوں کو ناظرہ قرآن کی تکمیل پر سند اعزازی دی گئی اور باقی طلباء کو بہترین و دلچسپ مظاہرہ پر انعامات سے نوازا گیا۔حافظ بشیر احمد نے مزید بتایا کہ سال 2022 میں 13 بچوں نے ناظرہ قرآن کی تکمیل کی تھی۔اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

 

بچوں کے سرپرستوں اور مصلیان مسجد منی نے مکتب کے استاذ حافظ شیخ بشیر احمد کی تعلیمی اعتبار سے بہتر کارکردگی پر خدمات کی سراہنا کی اور طلباء و طالبات کو خوب دعاؤں سے نوازا۔اس موقع پر صدر مسجد منی محمد نعیم،حسین خان،اختر حسین،شیخ یسین،شیخ اصغر،شیخ کلیم اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button