جنرل نیوز

مصلیان جامع مسجد شکرنگر نظام آباد کی جانب سے 37810 روپیے کاعطیہ اورجمعیة کا اظہارتشکر

نظام آباد 27/فروری(اردو لیکس)جمعیت علماء ضلع نظام آباد کی اپیل پرجامع مسجد شکرنگر انتظامی کمیٹی نے الحمدللہ اپنی مسجد میں نماز جمعہ کے موقع پر اعلان کیا اور 37810روپیہ کی خطیر رقم آج بتوسط جناب فاروق صاحب صدرانتظامی کمیٹی مسجد ہذا دفتر جمعیة علماء واقع بودہن روڈ نظام آباد لاکر مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی کے حوالہ کی اوررسید حاصل کی

 

 

اس موقع پرجنرل سکریٹری صدر مولاناسید سمیع اللہ ودیگر اراکین نے امام وخطیب جامع مسجد شکرنگر مولانالئیق احمد قاسمی سرپرست ضلعی جمعیة علماء اور انتظامی کمیٹی ومصلیان مسجد کا دل کی گہرائیواں سے شکریہ اداکیاان شاء اللہ یہ رقم اور دیگر شخصی طورپر جمع شدہ رقم بتوسط خازن عنایت علی افروز ریاستی جمعیة کے ذمہ داران کے حوالہ کردی جاے گی واضح رہیکہ ترکی اورشام میں زلزلہ سے متاثرہ افراد کی امدادکے لےء وصول شدہ جملہ رقم 604000 دودن قبل ریاستی جمعیت علماء کے اکاونٹ میں ارسال کردی گیء

جزاک اللہ خیرا

متعلقہ خبریں

Back to top button