جنرل نیوز

عادل آباد ۔ دفتر جمعیتہ علماء ہند عادل آباد پر یوم آزادی کا قومی پرچم لہرایا گیا ۔ مجاہدین آزادی کی قربانیاں ناقابل فراموش ۔ ابوبکر حامد

دفتر جمعیتہ علماء ہند عادل آباد پر ضلع صدر جمعیت حافظ ابوبکر حامد اور ٹاؤن صدر مولانا اسلم نہدی کی نگرانی میں 75 ویں جشن یوم آزادی کے ضمن میں قومی پرچم لہرایا گیا ‌۔ اس تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی عادل آباد میونسپل چیرمین جوگوپریمندر اور وائس چیئرمین ظہیر رمضانی کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی ریاستی قائد و ضلع صدر اردو بھون محمد اطہر اللہ ،ٹی آر ایس ٹاؤن جنرل سیکرٹری محمد اشرف علی ،ٹی آر ایس اقلیتی ٹاؤن صدر شیخ سلیم پاشاہ، سابق کو آپشن ممبر عبدالعزیز، نمائندہ کونسلر محمد عبدالمبین،کو آپشن ممبر محمد اعجاز احمد، ضلع صدر قاضی سید ندیم الدین ، صدر تنظیم الائمہ حافظ محمد منظور احمد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر تقریب میں موجود جمعیت کے دیگر ذمہ داران مفتی عثمان قاسمی ، مولانا اسلم ندوی ، حافظ شیخ احمد ، مولوی محمد علی اشاعتی،مولانا عبدالعلیم اشاعتی،حافظ شعیب فیصل حسینی ، شہباز خان ،دلکش جمیل اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر مذکورہ احباب نے قومی پرچم کو سلامی پیش کرتے ہوئے قومی ترانہ پڑھا اور مجاہدین آزادی کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے خراج پیش کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button