جنرل نیوز

نظام آباد اگریکلچر انجینئررشید احمد بیگ کا انتقال

نظام آباد:7/جون (اردو لیکس)  شہر نظام آباد کی معروف ہر دل عزیز شخصیت مرزا رشید احمد بیگ ولد مرزا ابراہیم بیگ موظف ایگریکلچر انجینئر و نائب صدر دارالعلوم نظام آباد مسجد کوثر علی انتظامی کمیٹی کا بعمر (66) سال حیدرآباد میں ایک خانگی دوا خانے میں دوران علاج مختصر سی علالت کے بعدداعی اجل کو لبیک کہا۔

 

مرحومرشید احمد بیگ اگریکلچر انجینئر ہونے کے سبب کسانوں و سیاسی قائدین کے ساتھ ان کے بہتر تعلقات تھے وہ آنجہانی ایڈوکیٹ پی پی گنگا ریڈی کے پرسنل اسسٹنٹ بھی تھے۔مرحوم کئی برسوں سے دارالعلوم نظام آباد و مسجد کوثر علی میں نائب صدر کی حیثیت سے کمیٹی میں شامل رہے۔مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں۔مرحوم رشید احمد بیگ کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء مسجد کوثر علی میں اد اکی جاکر قدیم قبرستان بودھن روڈ نظام آباد میں تدفین عمل میں آئی

 

۔مزید تفصیلات کیلئے مرحوم کے بڑے بھائی مرزا نصیر احمد بیگ صدر دارالعلوم نظام آباد و مسجد کوثر علی انتظامی کمیٹی کے فون نمبر83396 99510 ربط پیدا کیاجاسکتا ہے۔مرزا رشید احمد بیگ موظف انجینئر کے سانحہ ارتحال پر سابقہ سینئر کارپوریٹر رفعت محمد خان، سعید بن غانم،ایم اے وحید موظف آرٹی سی، سینئر جرنلسٹ احمد علی خان،محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس/اردو لیکس نظام آباد

اشفاق احمد خان پاپا کانگریس قائدنے شدید رنج و الم کا اظہار کیا اور اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مرحوم کی مغفرت فرما کر انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔آمین

متعلقہ خبریں

Back to top button