جنرل نیوز

ظہیرآباد میں محمد تنویر چیرمین انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن کی سالگرہ تقریب

کوہیر : 10 اگست (اردو لیکس) جناب عبدالحنان جاوید نمائندہ منڈل پرجا پریشد رکن کوہیر منڈل نے اپنے حامیوں اور بہی خواہوں کے ساتھ ملکر محمد تنویر چیرمین انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن ریاست تلنگانہ و فرزند سابقہ ریاستی وزیر متحدہ آندھرا پردیش مرحوم محمد فرید الدین صاحب کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔یہ پروگرام  ایس وی گارڈن فنکشن ہال ظہیر آباد میں منعقد ہوا۔جس میں  چیرمین محمد تنویر کی شال پوشی و گل پوشی کرتے ہوئے، جنم دن کی مبارکباد پیش کی گئی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس مو قع پر کوہیر ٹاؤن سے وابستہ بی آر ایس پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button