جنرل نیوز

میدک میں صفا بیت المال کی جانب سے مستحقین میں ماہانہ وظائف کی تقسیم _ رکن کونسل سیری سبھاش ریڈی کا خطاب

میدک11اپریل،اردو لیکس نیوز)(ح،م،ف،م )غرباء کی خدمت کرنے سے دل کو اطمینان اور سکون ملتا ہے اور ان کی خدمت کرنے سے انسان کی زندگی میں ترقیاں نصیب ہوتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار چیف منسٹر کے سی آر کے پولیٹیکل سکریٹری وایم ایل سی مسٹر سیری سبھاش ریڈی نے آج صفا بیت المال شا خ میدک کی جانب سے ٹاؤن کے محلہ اعظم پورہ میں واقع میناریٹی فنکشن ہال میں منعقدہ صفا بیت المال شاخ میدک کے ماہانہ وظائف تقسیم کے موقع پر بحیثیت ِ مہمان ِ خصوصی شریک ہوکر خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ صفا بیت المال شاخ میدک کی جانب سے غریبوں کی مالی امداد کا کام،رمضان راشن تقسیم کے کام کے علاوہ فلاحی ورفاہی امور کا پابندی کے ساتھ انجام دینا یہ اپنے آپ میں بہت بڑی بات ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ مجھے بڑی خوشی ہوئی ہے کہ میں اس طرح کے پروگرام میں شریک ہوا ہوں۔اجلاس کی سرپرستی الحاج حضرت مولانا محمد جاوید علی حسامیؔ،سرپرست صفا شاخ میدک فرمارہے تھے۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ سن 2008ء ماہِ اگست میں صفا شاخ میدک کا قیام عمل میں آیا۔اس وقت صرف 21 خواتین میں 10500روپئے کے ماہانہ وظائف دئے جاتے تھے لیکن اب الحمد اللہ ان وظائف میں کافی اضافہ کیا گیا ہے

۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صفا بیت المال کی خدمات سے واقف کروایا۔انہوں نے کہاکہ صفا بیت المال شاخ میدک کی جانب سے میدک کے 195 غریب ومستحق خواتین میں فی کس 500 روپئے ،25 خواتین میں فی کس ایک ہزار روپئے،10 خواتین میں 750اور 3 خواتین میں 1500 روپیوں کے حساب سے جملہ 233 خواتین میں 134500ایک لاکھ چوتینس ہزار پانچ سو روپیوں کے ماہانہ وظائف کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر ایم ایل سی مسٹر سیری سبھاش ریڈی کی جانب سے تقریبََا 250 خواتین میں 200000 لاکھ روپیوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر جناب محمد حفیظ مولصاحب نے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سیری سبھاش ریڈی سےاس بات کی درخواست کی کہ آپ کی جانب سے خصوصی امداد صفا بیت المال کو فراہم کی جائے تاکہ مزید عوام کی امداد کی جاسکے اور ساتھ ہی ساتھ اس فنکشن ہال کےلئے رقمی منظوری دی جائے تاکہ یہاں جو کچھ کام باقی ہیں اسے مکمل کیا جاسکے۔

 

اس موقع پرصدر صفا بیت المال شاخ میدک حافظ سید خلیل الدین،خازن صفا مولانا سید حسن محمود قاسمیؔ،محصل صفا شاخ میدک سید شفیع اللہ حسینی،ذمہ داران صفا جناب محمد آصف علی اقبال،شجیع الدین قابل کے علاوہ مقامی اہم شخصیات وارڈ کونسلر مسٹر کرشنا گوڈ،محمد حفیظ مولصاحب،میر اصغر علی،محمد مجیب الدین،محمد عارف حسین،ایم اے سلام کے علاوہ دیگر لوگ شریک رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button