تلنگانہ

نرمل میں عیدگاہ کے لئے مختص زمین غیر قانونی _ تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے کا چیف منسٹر چندرشیکھرراو کو مکتوب

حیدرآباد _ 18 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے نرمل ٹاون میں عیدگاہ کی تعمیر کے لیے  ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کی  مختص جنگلاتی اراضی کو غیر قانونی طور پر عیدگاہ کے لیے مختص کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی لیڈر نے اس سلسلے میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو ایک کو خط کھا ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کے مستقبل کو گروی رکھ کر خود غرضانہ سیاست کے لیے عید کی نماز کے لیے زمین مختص کرنا غیر قانونی ہے۔ مشترکہ آندھرا پردیش کی ہائی کورٹ نے واضح کیا تھا کہ عوامی مقاصد کے لیے مختص کی گئی اراضی کو دوسرے مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے خلاف نرمل ضلع کے چنچولی میں عیدگاہ کی تعمیر کرنا عدالتی احکامات کی توہین ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ ہندو مندر کے قریب عیدگاہ کے لیے زمین مختص کرنے کا مقصد لوگوں کے درمیان اختلاف کو ہوا دینا ہے۔ یہ افسوسناک ہے کہ وزیر ریونیو اندراکرن ریڈی اور ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی غیر قانونی اراضی پر  عیدگاہ کی تعمیر شروع کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ تلنگانہ بی جے پی نوجوانوں کے مستقبل کو سیاسی مقاصد کے لیے قربان کرنے کے عمل کی سخت مذمت کرتی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button