نیشنل

سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے کیا شیو لنگ کا جل ابھیشیک۔ دیو بند نے کہا یہ اسلام کے خلاف عمل، سوشل میڈیا پر صارفین کا شدید رد عمل : ویڈیو وائرل

نئی دہلی: جموں و کشمیر سابق  چیف منسٹر اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے ایک مندر میں شیولنگ کو پانی چڑھایا ہے یعنی جل ابھیشیک کیا۔ محبوبہ مفتی ضلع پونچھ کے دورے پر تھیں اور انہوں نے نواگرہ مندر میں شیو لنگ پر پانی چڑھایا۔

انہوں نے اس مندر کے ہر حصے کا دورہ کیا اور وہاں یشپال شرما کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔محبوبہ مفتی نے جس نواگرہ مندر کا دورہ کیا وہ پی ڈی پی کے سابق ایم ایل سی یشپال شرما نے تعمیر کیا تھا۔ مندر کے اندر یشپال شرما کا مجسمہ بھی نصب کیا گیا ہے۔دوسری طرف بی جے پی نے محبوبہ مفتی کو جل ابھیشیک کرنے پر نشانہ بنایا ہے۔ بی جے پی نے محبوبہ مفتی کے اس قدم کو نوٹنکی قرار دیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی ترجمان رنویر سنگھ نے کہا کہ یہ پی ڈی پی سربراہ کی محض ایک چال ہے۔ انہوں نے کہا، "2008 میں، محبوبہ مفتی اور ان کی پارٹی نے امرناتھ جی شرائن بورڈ کو زمین الاٹ کرنے کی مخالفت کی تھی۔ محبوبہ مفتی کی پارٹی نے یاتریوں کے لیے جھونپڑیوں کی تعمیر کے لیے شرائن بورڈ کو زمین کی عارضی منتقلی کی اجازت نہیں دی۔ ریاستی ترجمان رنویر سنگھ نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی چالوں سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔

وہیں دوسری جانب مسلم مذہبی رہنما بھی محبوبہ مفتی کے مندر جانے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ دیوبند کے مولانا اسد قاسمی نے کہا، ”محبوبہ نے جو کیا وہ ٹھیک نہیں تھا۔ یہ اسلام کے خلاف ہے۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button