جنرل نیوز

درگاہ حضرت سید الملک علاؤالدین قادری شہیدالمعروف کروٹ ولیؒ کے 631 واں سالانہ عرس کی تقاریب کا 27 جنوری کو آغاز

نارائن پیٹ: 26 جنوری (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع کے سرحدی علاقہ میں واقع درگاہ حضرت سید الملک علاؤالدین قادری شہیدالمعروف کروٹ ولیؒ کے 631 واں سالانہ عرس کی تقاریب کا موضع انپور تعلقہ گرمٹکال ضلع یادگیر میں 27 جنوری بروز ہفتہ کو رسم صندل مالی کے ساتھ آغاز ہوگا. بعد نماز مغرب خانقاہ کروٹ ولیؒ میں قصیدہ بردہ شریف و نعتیہ محفل ہوگی ۔ 10 بجے شب جلوس صندل موضع کے مختلف راستوں سے گزرتا ہوا رات 2 بجے درگاہ شریف پہنچے گا اور صندل مالی کی رسم انجام دی جائیگی۔ بروز اتوار 28 جنوری رسم چراغاں ہوں گے اور 29 جنوری بروز پیر بعد نماز فجر زیارت ہوگی

مراسم صندل مالی محمد مظہر حسین قادری’ محمد منور حسین قادری’ محمد غوث الدین صاحب’ محمد خواجہ معین الدین قادری صندل مالی انجام دیں گے۔ ان کے علاوہ دیگر برادران و معتقدین اس موقع پر موجود رہیں گے. عرس شریف کی تقاریب میں محبانِ اولیاء کی شرکت مظہرِ عقیدت و فروغ سنیت ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button