نیشنل

دہلی میں سرعام 17 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ _ لڑکی کی حالت تشویشناک _ ویڈیو دیکھیں

دہلی _ 14 دسمبر ( اردولیکس) قومی دارالحکومت دہلی میں  12ویں جماعت میں پڑھنے والی لڑکی پر موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے تیزاب سے حملہ کر دیا۔ اس واقعہ میں لڑکی شدید زخمی ہو گئی تھی اور وہ اب اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ یہ واقعہ دہلی کے دوارکا علاقے میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق دوارکا  علاقے کی ایک 17 سالہ لڑکی آج   صبح اپنی بہن کے ساتھ باہر گئی تھی۔ سڑک پر چلتے ہوئے دو آدمی موٹر سائیکل پر آئے۔ پیچھے بیٹھے شخص نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا ،اور  دونوں ملزمین موقع سے فرار ہوگئے۔ لڑکی پر تیزاب پھینکنے کا منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے اسے ہسپتال پہنچایا۔ متاثرہ کے والد نے بتایا کہ اس کی حالت اب تشویشناک ہے۔ وہ یہ کہتے ہوئے جذباتی ہو گئے کہ تیزاب اس کے چہرے اور آنکھوں پر گرا اور شدید جھلس گیا۔

 

اطلاع ملنے پر پولیس نے اسپتال پہنچ کر متاثرہ کا بیان لیا۔ لڑکی نے کہا کہ اسے دو لوگوں پر شک ہے جس کی بنیاد پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button