تلنگانہ

حیدرآباد میں” آؤ مسجد دیکھیں” منفرد پروگرام کو غیر مسلم بھائیوں نے بے حد پسند کیا

برادرانِ وطن کے لئے مسجد عزیزیہ، مہدی پٹنم پر جماعت اسلامی ہندنامپلی اور ایس آئی او حیدرآباد کے زیر اہتمام عید ملاپ پروگرام

برادرانِ وطن کے لئے مسجد عزیزیہ، مہدی پٹنم پر جماعت اسلامی ہندنامپلی اور ایس آئی او حیدرآباد کے زیر اہتمام عید ملاپ پروگرام

 ”آؤ مسجد دیکھیں” منفرد پروگرام کو غیر مسلم بھائیوں نے بے حد پسند کیا ، شرکاء کی روایتی شیر خورمہ سے تواضع کی گئی

 

برادران وطن کو اسلامی تعلیمات سے واقف کروانے اور دین اسلام سے متعلق ان میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے جماعت اسلامی ہند نامپلی اور طلبہ ونوجونواں کی تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا، حیدرآبادکی جانب سے 30،اپریل، 2023بروز اتوار صبح 10 تا دوپہر 2 بجے تک ایک منفرد پروگرام بعنوان ”آؤ مسجد دیکھیں ” برادران وطن کے لئے منعقد کیا گیا۔جس میں مختلف شعبہ ہائے حیات و مذاہب سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

مسجد کے داخلے پرمہمانوں کا پرخلوص استقبال پھول اور شربت سے کیا گیا۔بعد ازاں منتظمین نے انہیں مسجد کے تمام حصوں کی زیارت کروائی اور اسلام کے بنیادی ارکان،توحید، رسالت،آخرت،مسجد کے آداب، وضو، اذان، نماز اور دیگر فرائض سے متعارف کروایا اور عملی طور پرانکے سامنے یہ چیزیں پیش کیں۔اس موقع پر اسلام کا جامع پیغام پہنچانے کی غرض سے مختلف بیانرز بھی لگائے گئے تھے۔جس پر اسلام کی بنیادیں، قرآن اور دیگر اہم شعائر اسلام سے متعلق پیغام مختصر تشریح کے ساتھ درج کیا گیا تھا۔برادرانِ وطن نے ان تمام چیزوں کا بغور مشاہدہ کیا اور اسے بہت پسند بھی کیا۔

بہت سارے افراد نے کہا کہ پہلی بار انہیں اس طرح سے مذہب اسلام اور اس سے جڑی چیزوں کو قریب سے دیکھنے کے علاوہ اچھے انداز میں سمجھنے کا بھی موقع ملا ہے۔اختتامی نشست سے اسلامک اسکالرزنے مہمانان سے خطاب کیا اور انکے سوالات کے تشفی بخش جوابات دئے۔ بعد ازاں طعام و شیر خورمہ سے مہمانوں کی ضیافت کی گئی۔

 

برادر ڈاکٹر اسید وسیم، سکریٹری ایس آئی او، حیدرآباد نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد برادران وطن تک اسلام کا پیغام پہنچانا،ان میں اسلام سے متعلق پائے جانے والے غلط فہمیوں کو دور کرنا، مذہبی رواداری،محبت اور آپسی بھائی چارگی کو پروان چڑھانا تھا۔پروگرام شہر حیدرآباد کی مشہورمسجدِ عزیزیہ مہدی پٹنم پر ایس آئی او،حیدرآباد اور جماعت اسلامی ہند، نامپلی کے باہمی اشتراک وتعاون سے منعقد کی گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button