تلنگانہ

تلنگانہ سمیت پانچ ریاستوں میں انتخابات کی تاریخ‌ کا اب سے کچھ ہی دیر میں اعلان

نئی دہلی: ملک کی پانچ ریاستوں کی انتخابی تاریخ کا اب سے کچھ ہی دیر میں اعلان کیا جائے گا۔

 

الیکشن کمیشن کی جانب سے راجستھان،مدھیہ پردیش،تلنگانہ، چھتیس گڑھ اور میزورم پانچ ریاستوں میں چناﺅ تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

 

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی دلی میں دوپہر بارہ بجے ایک پریس کانفرنس میں  الیکشن کی تواریخ کا اعلان کیا جائے گا۔چناﺅ کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ سبھی ریاستوں میں مثالی ضابطہ عمل نافذ ہوجائےگا۔

 

الیکشن کمیشن کی مختلف ٹیموں نے حال ہی میں ان ریاستوں کا دورہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button