جنرل نیوز

20اور 21/ نومبر2022ء کو آل انڈیا اسمال اینڈ میڈیم نیوز پیپرس فیڈریشن کا جئے پور میں 49واں سالانہ اجلاس

حیدرآباد ۔ (راست) انور علی خان ( صدر آل انڈیا اسمال اینڈ میڈیم نیوز پیپرس فیڈریشن ‘ تلنگانہ اسٹیٹ )کی اطلاع کے بموجب 20 / اور 21/ نومبر 2022ء کو جئے پور میں ’’آل انڈیا اسمال اینڈ میڈیم نیوز پیپرس فیڈریشن کا 49واں سالانہ اجلاس ‘‘منعقد ہوگا ۔ جس میں شہر و اضلاع کے ڈیلیگیٹس شرکت کریں گے ۔ اس خصوص میں ایک سمینار بعنوان ’’ پرنٹ میڈیا کیلئے چیالینجس ‘‘کا بھی انعقاد عمل میں آئیگا ۔ جس میں اسمال و میڈیم نیوز پیپرس کے مسائل پر تبصرہ کیا جائے گا ۔ سید اعزاز محمد ( جنرل سکریٹری ) نے تمام ممبران سے خواہش کی ہے کہ وہ اس سالانہ اجلاس میں ضرور شرکت کریں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button