نیشنل

12 سال کے بچہ کی ہارٹ اٹیک سے موت

File photo

نئی دہلی: ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آئے چونکا دینے والے واقعہ میں 12 سال کا بچہ ہارٹ اٹیک سے فوت ہوگیا۔ ڈاکٹرس کے مطابق ریاست میں اس طرح کا یہ پہلا کیس ہے جس میں اتنی کم عمرکے بچے کے قلب پرحملہ ہوا۔ منیش نامی لڑکا مقامی اسکول میں چوتھی جماعت میں زیرتعلیم تھا۔ وہ اپنے بھائی کے ساتھ اسکول جانے کیلئے اسکول بس میں سوارہوا، جس کے ساتھ ہی وہ غش کھاکرگرپڑا اسے علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹرس نے سی پی آرکے طریقہ کے تحت اس کی سانس بحال کرنے کی کوشش کی گئی جو ناکام ثابت ہوئی اوربچہ فوت ہوگیا۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ اتنی کم عمرمیں قلب پرحملہ کے کیسس بہت ہی کم ہوتے ہیں۔ دوسری جانب بچے کے ماں باپ کا کہنا ہے کہ ان کا بچہ صحتمند تھا اسے کوئی بیماری نہیں تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button