انٹر نیشنل

نائب سفیر ہند این رام پرساد کی وداعی۔ کمیونیٹی کا بھر پور خراج

ریاض ۔ کے این واصف

ریاض انڈین کمیونٹی کی جانب سے شاندار پیمانے پر نائب سفیر ہند این رام پرساد کی الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں انڈین کمیونٹی کے مرد و خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز شمس بھونگیری کی قراءت کلام سے ہوا۔ محفل کے میزبان نیاز احمد کے ابتدائی کلمات کے بعد اسٹیرنگ کمیٹی کے کنوینر محمد ضیغم خاں نے استقبالیہ پیش کیا۔ کمیونٹی کے اراکین کی کثیر تعداد نے مسز وجئے لکشمی اور رام پرساد صاحب کو گلدستے اور تحائف پیش کئے۔ جس کے بعد مختلف سماجی تنظیمون کے اراکین نے مخاطب کیا اور رام پرساد صاحب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جن میں شہاب کٹوکاڈ، ستیش دیپک، احمد امتیاز، وسیع حیدر رضوی، جبار انا، سلطان مظہر الدین، ربیل انتھونی، ڈاکٹر انور خورشید اور منیب پزور شامل تھے۔

 

اس موقع پر مسز رام پرساد نے بھی مخاطب کیا۔ انھوں نے کہا کہ یوگا کرنا اور سکھانا ان کی دلچسپی اور شوق ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ان کے شوق کو جلا ملی۔ مسز پرساد نے یہ بھی کہا کہ کمیونٹی کی جانب سے جو خلوص اور پیار یہاں ملا وہ کسی اور ملک میں نہیں ملا۔ رام پرساد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں نے یہاں اپنی کامیاب میعاد گزاری ہے تو یہ کمیونٹی اور ایمبیسی اسٹاف کے تعاون کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہند سعودی نے اپنے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل کئے۔ رام پرساد نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کے تفصیلی جائزہ سے انھین پتہ چلا کہ ان 75 سالوں مین ہند سعودی تعلقات کے استحکام اور ترقی کا گراف اونچائی کی طرف ہی بڑھا ہے۔ انھون نے ایمبیسی کے کمیونٹی ویلفیر ڈپارمنٹ کو سماجی تنظیمون کی مدد اور تعاون کی ستائش کی۔

 

 

آخر میں کمیونٹی کی جانب سے شری رام پرساد کو ایک یادگاری مومنٹو پیش کیا گیا۔ نیاز احمد نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ سینئر این آر آئی عبدالاحد صدیقی کے ھدیہ تشکر پر اس تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button