انٹر نیشنل

سال 2011 سے 16 لاکھ افراد نے ہندوستانی شہریت ترک کردی

حیدرآباد: گزشتہ دو سال کے دوران ہندوستانی شہریوں کی جانب سے شہریت ترک کرنے کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ نائب وزیر خارجہ وی مرلی دھرن نے کل پارلیمنٹ میں اس سلسلے میں بیان دیا۔ مرلی دھرن نے سرکاری اعدادو شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سن 2021 میں 163370 اور سن 2022 میں 31 اکتوبر تک 183741 افراد نے ہندوستانی شہریت ترک کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سن 2011 سے اب تک مجموعی طورپر 16 لاکھ سے زائد بھارتی اپنی شہریت ترک کر چکے ہیں، تقریباﹰ چار لاکھ ہندوستانی باشندے شہریت چھوڑ کر بیرون مما لک چلے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button