نیشنل

قومی درجہ حاصل ہونےکےبعد عام آدمی پارٹی کےلیڈروں کےحوصلےبلند

رائچور:قومی درجہ حاصل ہونےکےبعدعام آدمی پارٹی کےلیڈروں اورکاکنوں میں کافی جوش وخروش دیکھاجارہے۔جبکہ کرناٹک میں عآپ لیڈروں کی خوشی ناقابل بیان ہے۔کرناٹک کےرائچورضلع کےعام آدمی پارٹی کےآرگنائزنگ سکریٹری آرویریش نےکہاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی پارٹی کادرجہ حاصل ہونےکےبعدعام آدمی پارٹی کےلیڈروں اورکارکنوں کےحوصلوں میں اضافہ ہواہے۔انہوں نےکہاکرناٹک میں عنقریب اسمبلی انتخابات ہونےجارہےہیں۔ایسی صورتحال میں الیکشن کمیشن کااعلان عام آدمی پارٹی کےلئےایک خوش آئندبات ہے۔انہوں بتایاکرناٹک اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی سبھی سیٹوں پرمقابلہ کرےگی۔عآپ لیڈرویریش نےکہاکہ اروندکیجریوال کی قیادت میں عام آدمی پارٹی کی کامیاب حکمرانی سےکرناٹک کےعوام بھی کافی خوش ہیں۔انہوں نےکہاکرناٹک لوگ تبدیلی چاہ رہےہیں۔لوگوں کو عام آدمی پارٹی سےکئی توقعات ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button