جرائم و حادثات

حیدرآباد میں گولی مارکر سی آر پی ایف کانسٹیبل کی خودکشی

حیدرآباد: سی آر پی ایف کانسٹیبل دیویندر نے سکندرآباد کے بیگم پیٹ علاقہ میں خودکشی کرلی۔ جمعرات کو بیگم پیٹ کے چکوٹی گارڈن کے پاس اس نے سروس ریوالور سے اپنے آپ کو گولی مارلی۔مرنے والے کی شناخت چھتیس گڑھ کے دیویندر کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ سی آر پی ایف کے آئی جی مہیش چندر کے پاس کام کر رہا تھا۔ بیگم پیٹ پولیس کو شبہ ہے کہ کانسٹیبل کی خودکشی کے پیچھے محبت کا معاملہ ہوسکتا ہے۔ جوان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال لے جایا گیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button