تلنگانہ

تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کو چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے دی ایک خوشخبری

حیدرآباد _ 2 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے ریاست کے سرکاری  ملازمین  کے لئے ایک خوشخبری دی ہے ۔ چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے ملازمین کو پے اسکیل کی ادائیگی کے لیے پے ریویژن کمیٹی (پی آر سی) مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف منسٹر س نے این شیواشنکر (ریٹائرڈ آئی اے ایس) کو کمیٹی کا چیئرمین اور بی رامیا (ریٹائرڈ آئی اے ایس) کو ایک رکن کے طور پر مقرر کیا ہے۔

ریاستی حکومت کی چیف سکریٹری شانتی کماری نے اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کیا ہے۔ کمیٹی کو 6 ماہ میں اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ فینانس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے PRC کے لیے ضروری فنڈز اور عملہ فراہم کرے۔ حکومت نے ریاستی سرکاری ملازمین کو 5 فیصد عبوری معاوضہ (IR) ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button