جنرل نیوز

عیدگاہ نارائن پیٹ کی تعمیر وتوسیع کاموں کا 24 ڈسمبر کو سنگ بنیاد

نارائن پیٹ: 23 دسمبر (اردو لیکس) عیدگاہ نارائن پیٹ کی تعمیر وتوسیع کے لئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے 24 ڈسمبر بروز ہفتہ 11 بجے دن سنگ بنیاد رکھا جائے گا اس بات کا انکشاف جناب امیرالدین ایڈوکیٹ صدر عیدگاہ وقبرستان کمیٹی نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں حضرت سید شاہ محمد غیاث الدین قادری سجادہ نشین درگاہ تقی بابا نارائن پیٹ کی زیر صدارت ایک تقریب منعقد ہوگی جس کی سرپرستی جناب الحاج محمد نواز موسیٰ اور نگرانی جناب عبدالسلیم ایڈوکیٹ فرمائیں گے جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مقامی رکن اسمبلی جناب ایس راجیندرریڈی اور صدرنشین بلدیہ شریمتی گندے انوسویا چندراکانت شرکت کریں گے۔ عامتہ المسلمین سے خواہش کی گئی ہے اس تقریب سنگ بنیاد کے موقع پر کثیر تعداد میں شرکت فرماکر کامیاب بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button